ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے مہاندی آبی تنازعہ میں مرکزکو تفصیلی رپورٹ دینے کی ہدایت کی

سپریم کورٹ نے مہاندی آبی تنازعہ میں مرکزکو تفصیلی رپورٹ دینے کی ہدایت کی

Tue, 12 Dec 2017 11:23:29    S.O. News Service

نئی دہلی11دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے مابین مہاندی آبی تنازعہ کے حل کے لئے ٹریبونل قائم کرنے میں تاخیر سے ناراض سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت سے اس بارے میں جنوری کے تیسرے ہفتہ تک تفصیلی رپورٹ سونپنے کے لئے کہا۔جج نے آبی وسائل کی وزارت کے ذریعہ مرکزی حکومت سے کہاکہ وہ جنوری کے تیسرے ہفتہ تک اپنی رپورٹ سونپیں ورنہ وہ عرضی کی ’میرٹ ‘ کی بنیاد پر ہی سماعت شرو ع کردے گی۔آج سماعت کے دوران جہاں چھتیس گڑھ حکومت نے ٹریبونل کے قیام کے خلاف دلیل دیتے ہوئے جواائنٹ کنٹرول بورڈ کے قیام کی صلاح دی وہیں اوڈیشہ حکومت نے اس صلاح کو سرے سے خارج کردیا۔


Share: