ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سونیا گاندھی کی سالگرہ پر کانگریس پارٹی کی جذباتی مبارکباد،مودی نے بھی مبارکباددی

سونیا گاندھی کی سالگرہ پر کانگریس پارٹی کی جذباتی مبارکباد،مودی نے بھی مبارکباددی

Sun, 10 Dec 2017 00:04:11    S.O. News Service

نئی دہلی ، 9؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندرمودی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ان کے 70 ویں سالگرہ پر مبارک پیش کی ہے ۔ مودی نے ٹویٹ کیا،’’کانگریس صدرکوسالگرہ کی مبارک باد میں ان کے لئے اچھی صحت اور لمبی عمرکا آرزو مند ہو ں ‘‘ واضح ہو کہ سونیا گاندھی70سال کی ہو گئی ہیں۔مستقل خرابی صحت کا سامنا کر رہی سونیا گاندھی نے اب تک گجرات اسمبلی کے لئے کوئی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا ہے ۔کانگریس پارٹی نے بھی سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ کانگریس کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ کے ساتھ ٹویٹ کر کے کہا گیاکہ’’ سونیا گاندھی ، مستعد، بے لوث، برد باراور مضبوط ارادوں کی مالک ، تمام مشکلات کے خلاف ہمت افزائی کی مثال‘‘آگے لکھاگیاکہ ’’ایک ماں، ایک رہنما، ایک دوست کانگریس صدر سونیا گاندھی کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارک باد‘‘۔ سونیا گاندھی کی پیدائش 1946 میں اٹلی کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں ہوئی تھی ۔ شادی سے پہلے ان کا نام سونیا مائنو تھا۔ سونیا نے 1968 میں راجیو گاندھی سے شادی کی۔ بھارتی شہریت اختیار کرنے کے بعدوہ اپنی ساس اور اس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ساتھ دہلی میں رہنے لگیں۔سونیا گاندھی نے اپنی زندگی میں کئی نشیب و فراز اور سیاسی اتھل پتھل کا سامنا کیا ۔ انہوں نے اپنی زندگی میں ساس اور شوہر کی لاشوں کو گولیوں او ر بموں سے چھلنی دیکھا تھا وہیں بچوں راہل اور پرینکا کی پرورش و پرداخت کا اضافی بوجھ اورپارٹی کے وجود کے لیے جدوجہد بھی شامل ہے ۔ 


Share: