ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سوجن گھوٹالے میں پہلی بارگرفتاری،بھاگلپور کوآپریٹو بینک کے ایم ڈی رہے پنکج جھا گرفتار

سوجن گھوٹالے میں پہلی بارگرفتاری،بھاگلپور کوآپریٹو بینک کے ایم ڈی رہے پنکج جھا گرفتار

Sun, 20 Aug 2017 11:49:29    S.O. News Service

نئی دہلی،19اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیراعلی نتیش کمارکی سی بی آئی تحقیق کی سفارش کے بعد سوجن گھوٹالے میں پہلی بار گرفتاری ہوئی ہے۔سپول کی افسرپنکج جھا کی سوجن گھوٹا لے میں گرفتاری ہوئی ہے۔پنکج جھا 2007سے 2014تک بھاگلپور کوآپریٹو بینک کے مینجنگ ڈائریکٹر تھے۔دوسری طرف بشمول بی جے پی کسان مورچہ کے ریاستی صدر وابین شرما کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔بی جے پی نے جمعہ کو اس بارے میں فیصلہ لیا۔بتائیں کہ سوجن گھوٹالے میں بھاگلپورپولیس فرار چل رہا ہے وپن کو تلاش کر رہی ہے۔

بہارمیں2005سے ہی نتیش کمارکی سرکارہے اور جس وقت یہ گھوٹالہ ہوا تو مالیاتی وزارت نے بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمارمودی کے ہی ذمہ تھی۔آرجے ڈی سپریمو نے الزام لگایا ہے کہ سشیل مودی کی مدد سے اس گھوٹالے کو انجام دیا گیا ہے۔لالو نے اس گھوٹالے میں نتیش کمار، سشیل مودی، شاہنوازحسین، گری رراج کشور، نشی کانت دوبے اور وپن بہاری پر بھی ملی بھگت کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نتیش نے اس گھوٹالے کی تحقیقات سے خود کو بچانے کے مقصد سے ہی بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔


Share: