ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سمندری طوفان ہرمائن فلوریڈا سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ہرمائن فلوریڈا سے ٹکرا گیا

Fri, 02 Sep 2016 15:57:58    S.O. News Service

نیویارک 2؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)طاقتور سمندری طوفان ہرمائن آج جمعے کی علی الصباح امریکی ریاست فلوریڈا کی شمالی خلیجی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا۔ اس سمندری طوفان کے ہمراہ شدید بارش کے علاوہ130کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی تیز ہوا اور جھکڑ ہیں۔ طوفان کے ٹکرانے کے بعدسارے علاقے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دو لاکھ ستر ہزار مکانات کی بجلی منقطع ہوکر رہ گئی ہے۔ سمندر میں تین میٹر بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ یہ رواں برس کا چوتھا سمندری طوفان ہے جو بحر اوقیانوس سے اٹھاہے۔


Share: