ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی وزارت حج وعمرہ کی ڈیجیٹل سروسز حجاج کے لیے نئی سہولت

سعودی وزارت حج وعمرہ کی ڈیجیٹل سروسز حجاج کے لیے نئی سہولت

Mon, 29 Aug 2016 16:40:18    S.O. News Service

مکہ مکرمہ،29؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سال رواں میں ماضی کی نسبت حجاج ومعتمرین کو زیادہ منفرد سہولتیں مہیا کی ہیں۔ ان جدید سہولیات میں ڈیجیٹل سروس خاص طور پر شامل ہیں جن کے نتیجے میں حجاج کرام کو درپیش مسائل کے فوری اور موثر حل میں مدد ملے گی۔ وزارت حج وعمرہ کے زیراہتمام ڈیجیٹل سروسز کے پروجیکٹ کا اجراء بیت اللہ کی زیارت کے لیے آنے والے مہمانوں کے لیے سہولیات کا بنیادی ستون ہے جو وزارت حج کی طرف سے حجاج کرام کی بہبود کے کامیاب پروگرام کی عکاسی کرتا ہے۔نئے ڈیجیٹل سسٹم کنٹرول سینٹر اور مانیٹرنگ کے نظام کے ذریعے رواں سال حج کے امور کی نگرانی کی جائے گی۔ نئے نظام کے سے حجاج کرام اور انتظامیہ دونوں مستفید ہوں گے۔ حجاج اور انتظامیہ کا قیمتی وقت بچے گا اور مشکلات کی نشاندہی اور ان کے فوری حل کی راہ ہموار ہوگی۔نئے تکنیکی نظام اندرون اور بیرون ملک سے آئے حجاج کرام کے متعلقہ حکام کے ساتھ روابط میں معاونت، حجاج کرام کی رہائش گاہوں کے بارے میں رہ نمائی اور موسمی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات بھی شامل ہوں گی۔


Share: