ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب، کرپشن الزامات میں گرفتار 2 شہزادے رہا

سعودی عرب، کرپشن الزامات میں گرفتار 2 شہزادے رہا

Sat, 30 Dec 2017 12:29:25    S.O. News Service

ریاض،29/دسمبر(ایجنسی) سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں گرفتار مزید 2 شہزادوں کو رہا کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شہزادہ مشعال بن عبداللہ اور شہزادہ فیصل بن عبداللہ کو مالی معاہدے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔ دونوں شہزادے سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں اور انہیں دارالحکومت ریاض کے کارلٹن ہوٹل میں قید کیا گیا تھا۔ سعودی اٹارنی جنرل نے شہزادوں کی رہائی کی منظوری دی۔ شاہ عبداللہ کے تیسرے بیٹے شہزادہ ترکی بن عبداللہ تاحال زیر حراست ہیں اور اٹارنی جنرل نے تاحال ان کی رہائی کا فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی حکومت نے انسداد بدعنوانی کی کارروائیوں کے دوران ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال سمیت درجنوں شہزادوں اور اعلیٰ حکام کو گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد گرفتار افراد کو مشروط طور پر رہا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 


Share: