ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی سرحد کے مقابل حوثیوں کو نشانہ بنائے جانے کی تصاویر

سعودی سرحد کے مقابل حوثیوں کو نشانہ بنائے جانے کی تصاویر

Mon, 22 Aug 2016 20:22:41    S.O. News Service

ریاض، 22؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی مشترکہ افواج کی جانب سے یمن کے ساتھ سرحدی علاقوں میں کارروائی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے عناصر کو مملکت میں دراندازی سے روکا جا سکے۔تصاویرمیں سعوی افواج کی جانب سے مملکت کی جنوبی سرحد کے مقابل علاقے میں ملیشیاؤں کے ارکان کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سعودی مسلح افواج کا اس وقت جنوبی سرحد کی پوری پٹی پر کنٹرول ہے۔عسکری قیادت کے مطابق سعودی عرب کی سرحد ریڈ لائن ہے اور کسی کو بھی اسے پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ ایک واضح پیغام ہے جس پر سعودی مسلح افواج عسکری طور عمل درامد کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے دراندازی کی کارروائیوں کو پسپا کیا گیا اور اور متعدد بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔


Share: