ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سشما سوراج نے لکھنؤ کے دولہا کے ہمراہ کرائی پاکستانی دلہن کی شادی

سشما سوراج نے لکھنؤ کے دولہا کے ہمراہ کرائی پاکستانی دلہن کی شادی

Tue, 23 Jan 2018 12:09:02    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر خارجہ کے طور پر سشما سوراج اپنی دریادلی اور دوسروں کی مدد کرنے کے لئے کافی مشہور ہیں۔ ایسا کئی بار ہوا ہے جب انہوں نے مصیبت میں پھنسے لوگوں کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا اور انہیں سیکورٹی مہیا کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پھر چاہے بات بیرون ملک پھنسے ہوئے کسی ہندوستانی تک مدد پہنچانے کی ہو یا علاج کے لئے بھارت آنے کے خواہش مند کسی غیر ملکی شہری کی۔ سشما سوراج نے ہر بار لوگوں کا دل جیت لیاہے اور اس بار بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ واضح ہو کہ لکھنؤاور کراچی کے دل کو آپس میں جوڑنے کا اہم کام کیا ہے اور اس طرح دو پیارکرنے والوں کے درمیان میں پیش آمدہ دشواریوں کو دور کردیا ۔ ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق لکھنؤ کے رہنے والے 27 سالہ نقی علی خان کی شادی پاکستان کی شباہت فاطمہ سے ہونی تھی۔ دونوں کی منگنی ہوئے دو سال ہو گئے تھے، چونکہ دلہن پاکستان کی ہے تو ویزا کے سبب انہیں شادی کرنے میں دقت آ رہی تھی۔ ایسے میں انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے وزیر خارجہ سشما سوراج کے پاس مدد کی اپیل لگنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کی منگیتر شباہت فاطمہ کو ویزا مل سکے۔آخر کار لکھنؤ میں گزشتہ جمعہ دونوں کی شادی ہو گئی۔ شادی شدہ جوڑے نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں سشما سوراج کی جانب سے ملے اس عظیم گفٹ کے تئیں بیحد مشکور و منون ہیں ، ہمیں امید ہے کہ بھارت کی حکومت شباہت فاطمہ کو ہندوستانی شہریت دینے میں بھی مدد کرے گی۔ نقی علی خان نے اس بات کی بھی گذارش کی کہ شباہت فاطمہ کو مستقل بھارتی شہریت بھی دی جائے ؛ کیونکہ وہ پاکستان کی نہیں ؛ بلکہ وہ بھارت کی بہو ہے ۔ 


Share: