ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرینواس پرساد کیلئے مستعفی ہونے تیار: پریانک کھرگے

سرینواس پرساد کیلئے مستعفی ہونے تیار: پریانک کھرگے

Tue, 21 Jun 2016 01:24:12  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔20جون(ایس او نیوز) مملکتی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھانے والے پریانک کھرگے نے آج بتایاکہ اگر ان کی کابینہ میں شمولیت سے سینئر قائد وی سرینواس پرساد کو مایوسی ہوئی ہے تو وہ ان کیلئے وزارت سے مستعفی ہونے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ کے رہائشی دفتر کرشنا میں سدرامیا سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ انہوں نے وزارت میں شامل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سے درخواست نہیں کی تھی۔ رضاکارنہ طور پر وزیراعلیٰ انہیں موقع فراہم کیاہے، اگر بحیثیت وزیر ان کے برقرار رہنے پر سرینواس پرساد کو اعتراض ہے تو وہ عہدہ سے مستعفی ہونے تیار ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ دلت طبقے کے سینئر لیڈران میں شمار کئے جانے والے سرینواس پرساد کاآشیرواد ان کیلئے ضروری ہے۔ابھی وہ نوجوان ہیں مستقبل میں انہیں ترقی کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ایسے میں انہیں سرینواس پرساد کا تعاون درکار ہے۔ ان کے مطابق نوجوانوں کو موقع فراہم کرنے کے مقصد سے سدرامیا نے انہیں کابینہ میں شامل کیا ہے۔ ایسے میں ان کے اعتماد کے تحت جو بھی قلمدان فراہم کیا جائے گا وہ پوری دیانتداری کے ساتھ اسے نبھائیں گے۔ سرینواس پرساد کو کابینہ سے بے دخل کئے جانے پر انہوںنے بتایاکہ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ کا ہے، مگر ان کی کابینہ میں شمولیت سے اگر انہیں دکھ ہوا ہے تو وہ استعفیٰ دینے تیار ہیں۔ ان کیلئے پارٹی مفادات اہم ہیں نہ کہ وزارت ۔


Share: