ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکای عملہ اور بلدیہ عمارت پر حملے کے ملزمین کی گرفتاریوں کاجاری سلسلہ اور شہر سے فرار ہونے والے نوجوان

سرکای عملہ اور بلدیہ عمارت پر حملے کے ملزمین کی گرفتاریوں کاجاری سلسلہ اور شہر سے فرار ہونے والے نوجوان

Sat, 23 Sep 2017 11:33:40    S.O. News Service

بھٹکل 22؍ستمبر (ایس او نیوز)بلدیہ دکانوں کو اپنی تحویل میں لینے کی کارروائی کے دوران سرکاری عملے اور بلدیہ کی عمارت پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے جو ایف آئی آر درج کی ہے اس میں اب تک 97افراد کے نام ملزمین کے طور پر شامل کرلیے ہیں۔ اور کئی چھوٹے بڑے لیڈروں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ 

مزید گرفتاریوں کے لئے راتوں کو ملزمین کی رہائش گاہوں اور ان کے ممکنہ طور پر روپوش ہونے والے مقامات پر پولیس کی چھاپہ ماری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ذرائع سے ملنے والی خبروں کے مطابق پولیس کے خوف سے کئی نوجوان شہر سے باہر فرار ہوگئے ہیں اور گرفتاری سے بچنے کی تدابیر میں لگ گئے ہیں۔


Share: