ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری اسکیموں سے فائدہ اُٹھاکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرے:کرشناریڈی

سرکاری اسکیموں سے فائدہ اُٹھاکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرے:کرشناریڈی

Sat, 20 Aug 2016 12:17:54    S.O. News Service

چنتامنی:20 /اگست(محمد اسلم؍ایس اونیوز)حکومت ہر گھر کوتعلیم عام کرنے کے لئے بیشمار اسکیمیں جاری کررہی ہے دیہی علاقوں کے طلبہ ان اسکیموں سے مکمل فائدہ اُٹھا کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرکہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے تمہاری کوشش ضرور کامیاب ہوگی اگر طلبہ کسی بھی میدان میں کوشش نہیں کرے تو ہر میدان میں ناکام ہی رہنگے اسلئے سب سے پہلے طلبہ عمدہ علم حاصل کرنے کے لئے پوری کوشش کرنا چاہئے یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔انہوں نے آج تعلقہ کے دوڈ گنجور گرام میں 2013-14سال کے (ایس۔ڈی۔پی) یوجنامیں 13لاکھ روپیوں کے لاگت سے تعمیر کئے گئے سرکاری اسکول عمارت کی افتتاح کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں کے طلبہ کو عمدہ تعلیم دلانے کے مقصد سے حکومت بہت سارے سہولتوں کو فراہم کررہی ہے دیہی علاقوں کے طلبہ بہترین تعلیم حاصل کرکہ اپنا اور ماں باپ کانام روشن کرے ۔

انہوں نے کہا ماں باپ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے کافی محنت کرتے ہیں لیکن چند بچیں شرارتی ہوکر ماں باپ کے نام کو روشن کرنے کے بجائے ان کے نام کوخراب کردیتے ہیں جس سے ماں باپ کا دل بہت ہی درد ہوتا ہے بچیں ہر گیز ایسا نہ کرے اپنے ماں باپ کا دل ہر گیز نہ دکھوائیں ۔کرشناریڈی نے کہا کہ حکومت اس مرتبا سرکاری اسکول کے عمارت تعمیر کے لئے بہت کم فنڈ جاری کی ہے آئندہ دنوں میں زیادہ فنڈ حکومت سے حاصل کرکے دوڈ گنجور اسکول کی مزید ترقی کی جائیگی میرے حلقے کے طلبہ کو میں ہر طرح کی سہولت فراہم کرکہ دینے کے لئے بالکل تیار ہوں اگرکوئی والدین اپنے بچوں کو علم حاصل کرانے کی اختیارات نہیں رکھتے میں ان بچوں کو عمدہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنے صرف خاص سے مدد کرونگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوڈ گنجور اسکول طلبہ ہر امتحانوں میں بہترین نتائج حاصل کئے ہوئے آئندہ بھی اسی طرح امتحانوں میں بہترین نتائج حاصل کرے اس موقع پر دوڈ گنجور رام کرشنپا،ضلع پنچایت رُکن شیونا،رویندرہ گوڈا،بی ای او محمد خلیل،سمیت کئی احباب موجود رہے۔آج ہی رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے چنتامنی تعلق کیوار ہوبلی شری امر نارائن سوامی مندر کے احاطے تعلقہ انتظامیہ کے جانب سے منعقدہ پنشن عدالت پروگرام کا افتتاح کرنے بعد وہاں بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران بھید بھاؤ کو بالائے طاق رکھ کر مستحق لوگوں تک سرکاری اسکیموں کو پہنچانے کی ایمانداری سے پوری کوشش کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے دیا جانا والا قرض مستحق لوگوں تک نہیں پہنچ رہا ہے بلکہ درمیانی احباب اُس قرض کو غبن کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا آج ہر جگہ رشوت خوری عروج پر ہے عوام کو چاہئے کہ کسی بھی کام کے لئے عوام افسران کو ہرگیز رشوت نہ دے ۔اس موقع پر 167ضعیف ا ور نابینا لوگوں میں پنشن کے آڈر کاپی تقسیم کئے گئے اس موقع پر تحصیلدار گنگپا،کیوار گرام پنچایتی صدر شیلاج منجوناتھ،تعلقہ پنچایتی رُکن سنتے کلہلی نارائن سوامی،جے ڈی ایس تعلقہ صدر راج گوپال،گرام پنچایتی رُکن دیوراج،سعیدہ بانو،رام چندرہ اپا،روی،سپنتا کمار،دادا پیر وغیرہ موجود رہے۔


Share: