ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی : شیورام ہیبار کی کانگریس میں شمولیت پر کانگریسی لیڈران کی مخالفت 

سرسی : شیورام ہیبار کی کانگریس میں شمولیت پر کانگریسی لیڈران کی مخالفت 

Wed, 27 Mar 2024 12:10:21    S.O. News Service

سرسی ، 27 / مارچ (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی سے الگ ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئے شیورام ہیبار کی دوبارہ کانگریس میں شمولیت پر مقامی طور پر کانگریسی حلقے میں ہی مخالفت شروع ہوگئی ہے ۔
    
پارلیمانی الیکشن کے موقع پر شیورام ہیبار بی جے پی سے نکل کر کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی بات تقریباً طے ہو چکی ہے ، لیکن کچھ پارٹی کارکنان اور لیڈران شیورام ہیبار کو پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے سے روکنے کی مہم چلا رہے ہیں ۔ 
    
ایک طرف شیورام ہیبار کی مخالفت میں  کانگریس پارٹی کے دفتر کے باہر پوسٹرس چپکائے گئے تو دوسری طرف کانگریس پارٹی کے امیدوار انجلی نمبالکر تشہیری مہم پر یہاں پہنچیں تو کارکنان نے شیورام کے خلاف اپنی ناراضی کا اظہار کیا ۔ اس کے بعد وزیر منکال وئیدیا، ایم ایل اے دیش پانڈے، ستیش سائل اور بھیمنا نائک کی موجودگی میں منعقدہ اجلاس کے دوران بھی شیورام ہیبار کی حمایت اور مخالفت میں کانگریسی کارکنان ایک دوسرے کے خلاف الجھ پڑے ۔ مخالفین کا اصرار تھا کہ فی الحال پارٹی کو شیورام ہیبار کی کوئی ضرورت نہیں ہے اس لئے انہیں کسی بھی قیمت پر دوبارہ کانگریس میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے ۔ 
    
اس سارے ہنگامے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے شیورام ہیبار نے کہا کہ میں 41 سال سے سیاسی زندگی میں ہوں ۔ ایسے چھوٹی موٹی باتوں کی میں کبھی پروا نہیں کرتا ۔ بی جے پی نے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے ۔ جو امیدوار بنے ہیں وہ کام کریں گے ۔ کس پارٹی کے حق میں مجھے تشہیر کرنا ہے اس بارے میں ابھی میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ 
    
اپنی طرف سے اسمبلی میں کراس ووٹنگ کے تعلق سے شیورام ہیبار نے کہا کہ اگر کرناٹکا سے بی جے پی ایم ایل اے کا ایک ووٹ کرنا غلط ہے تو پھر بی جے پی والوں کو پوچھنا چاہیے کہ ہماچل پردیش میں  6 کانگریسی اراکین اسمبلی نے جو کراس ووٹنگ کی تھی وہ کیسے درست ہو سکتی ہے ؟    
 


Share: