ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سبری مالا میں خواتین کے داخلے پر روایت کو نہیں توڑیں گے:ٹی ڈی بی

سبری مالا میں خواتین کے داخلے پر روایت کو نہیں توڑیں گے:ٹی ڈی بی

Fri, 06 Jan 2017 23:13:29  SO Admin   S.O. News Service

تروونت پورم،6جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سبری مالا میں بھگوان ا ایپا کے مندر میں خواتین کارکن تپت دیسائی کے داخلے کی منصوبہ بندی کے نقطہ نظر میں تراوکور دیواشوم بورڈ نے آج کہا کہ وہ مندر میں دس سال سے 50سال عمر کی خواتین کے داخلے کو لے کر روایت اور رواج کو نہیں توڑ ے گا۔مندر کا انتظام دیکھنے والے تراوکور دیواشوم بورڈ کے چیئرمین پرائر گوپالکرشن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ کسی کو بھی مندر کی روایت و رواج کو توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،وہ خاتون کارکن تپت دیسائی کی منصوبہ بندی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔دیسائی نے مندر میں 100 خواتین کے گروپ کے ساتھ داخل ہونے کی منصوبہ بندی کی ہے۔مندر میں دس سال سے 50سال تک کی خواتین کا داخلہ ممنوع ہے۔
 


Share: