نئی دہلی،31؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات میں فتح حاصل کرنے کے بعد بی جے پی اب مشن کرناٹک میں جٹ گئی ہے۔اپریل مئی 2018 میں ہونے والے انتخابات کے لئے پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے انتخابی حکمت عملی پر کام کرنا شروع کر دیا ہے، اسی سلسلے میں وہ اتوار کو کرناٹک پہنچے۔اس دوران شاہ پہلے تمام بی جے پی ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے ساتھ ملاقات کریں گے، اس کے بعد ان کا تمام اسمبلی علاقوں کے انچارج کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا بھی پروگرام ہے۔بی جے پی صدر ریاست کے کور گروپ کے رہنماؤں، ریاستی صدور اور انچارج کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔بی جے پی کرناٹک میں اقتدار میں واپسی آنے کی پرزور کوشش کر رہی ہے۔کانگریس کے پاس کرناٹک ہی واحد بڑی ریاست بچی ہے، ایسے میں بی جے پی اس ریاست میں بھی اپنا بھگوا پرچم لہرانا چاہے گی۔