نئی دہلی،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزارت داخلہ کئی سیاست دانوں کوملی وی آئی پی سیکوریٹی میں کٹوتی کی تیاری کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت نے ایسے لیڈران کی فہرست تیار کی ہے جنہیں زیڈ پلس،زیڈ،ایکس اوروائی زمرے کی سیکوریٹی ملی ہوئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ وی آئی پی سیکورٹی پر فیصلہ لینے کیلئے وزارت داخلہ نے کل اعلی سطحی میٹنگ بلائی ہے۔میٹنگ میں کن لیڈروں کوسیکوریٹی دینی ہے اورکن لیڈران کونہیں دینی ہے اس پربڑافیصلہ کیاجائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ مرکزی حکومت کئی سابق وزراء اعلی اور ممبران پارلیمنٹ کی سیکوریٹی ہٹائے گی۔اس کے علاوہ اپوزیشن کے بہت سے سینئر لیڈران کی سیکورٹی کم کی جاسکتی ہے۔