ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زمبابوے کے صدر کا اولمپک دستے کی گرفتاری کا فیصلہ

زمبابوے کے صدر کا اولمپک دستے کی گرفتاری کا فیصلہ

Mon, 29 Aug 2016 12:19:37    S.O. News Service

ہرارے،28؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے ریوڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں میں شریک اپنے ملک کے کھلاڑیوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اولمپک کھیل 21اگست کو اختتام پذیر ہوئے تھے۔مقامی اخبارات کے مطابق موگابے نے ملک کے وزیر داخلہ اوگسٹن شیشوری سے مطالبہ کیا کہ وہ زمبابوے کی نمائندگی کرنے والے31کھلاڑیوں پر مشتمل دستے کو ہرارے کے ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی حراست میں لے لیں۔ صدر موگابے کا یہ فیصلہ ریوڈی جنیرو میں زمبابوے کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک بھی تمغہ حاصل نہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔زمبابوے کے میڈیا کے مطابق موگابے کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کا دستہ قید کا مستحق ہے۔


Share: