لوساکا ،13؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)زامبیا کے اپوزیشن رہنما نے صدارتی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن پر دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ رواں ہفتے اس افریقی ملک میں منعقد ہوئے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر ایڈگر لونگو کو اپنے مرکزی حریف ہاکائندا ہچیلما پر معمولی برتری حاصل ہے۔ جمعرات کو منعقد ہوئے اس الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن نتائج جاری کرنے کے عمل کو متعدد مرتبہ مؤخر کر چکا ہے۔ ہچیلما کے مطابق الیکشن کمیشن نتائج کے اعلان میں یہ تاخیر ہیری پھیری کے لیے کر رہا ہے۔