ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی حکومت کے سرکاری ملازمین کے اچھے دن،تنخواہوں میں ہوگا زبردست اضافہ؛ کم از کم تنخواہ 16,350 روپئے طئے

ریاستی حکومت کے سرکاری ملازمین کے اچھے دن،تنخواہوں میں ہوگا زبردست اضافہ؛ کم از کم تنخواہ 16,350 روپئے طئے

Wed, 17 Jan 2018 12:33:37    S.O. News Service

بنگلورو،16؍جنوری(ایس او نیوز)  مرکزی حکومت کے طرز پر ریاستی حکومت نے بھی اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے لئے آئی اے یس افسر شرینیواس مورتی کی قیادت میں 6 پے کمیشن کی جوتشکیل دی تھی وہ اپنی رپورٹ اسی ماہ کے آخرمیں حکومت کو سونپنے والی ہے اور اس رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ حکومت کے ملازمین کو کم از کم تنخواہ 16,350 روپئے دیئے جائیں ۔ سفارش میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کا ذہنی دباﺅ کم کرنے کے لئے انہیں ہفتے میں پانچ ہی دن کام دیا جائے یعنی ہفتہ اور اتوار کو تعطیل دی جائے ۔ چھٹویں پے کمیشن کے مطابق کم از کم تنخواہ 16,350 روپئے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 1,32,925 روپئے ہے ۔ گروپ ڈی کے ملازم کی تنخواہ 16,350، گروپ سی کی ابتدائی تنخواہ 19,850 روپئے ،یف ڈی سی آئی کو 28,125 روپئے ، گروپ بی کے سرکاری ملازمین کو 39,325 ، گروپ کے افسروں کو 48,625 ہزار روپئے صرف بیسک تنخواہ دی جائیگی اسکے علاوہ انہیں ہیچ آر اے ، ڈی ، اے ۔ میڈیکل الاﺅنس وغیرہ بھی دیئے جائینگے ۔ کمیشن نے حکومت سے اس بات کی بھی سفارش کی ہے کہ کچھ جینتیوں کی تعطیلات ختم کئے جائیں ۔ قوی امکانات ہیں کہ سدرامیا حکومت انتخابات سے قبل ہی سرکاری ملازمین کو یہ سہولیات دی جائینگی اور فروری میں اس کااعلان کردیا جائیگا۔


Share: