ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی حکمران کانگریس پارٹی کو کسانوں کی کچھ فکر نہیں :کرشناریڈی

ریاستی حکمران کانگریس پارٹی کو کسانوں کی کچھ فکر نہیں :کرشناریڈی

Thu, 11 Aug 2016 14:50:55    S.O. News Service

چنتامنی:11 /اگست(محمد اسلم ؍ ایس او نیوز )ترقی یافتہ اس دور میں بھی رعیت قرضوں کے خوف سے گھبرا کر خود کشی کررہے ہیں ملک خوشحالی کا انداز اس طرح سے لگایا جاسکتا ہے جب اس ملک کا بچہ بھوکوں نہ مرے اور رعیت خود کشی کرنے پر مجبور نہ ہوجائے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے ملک میں بچے بھوکوں مررہے ہیں اور رعیت خود کشی کررہے ہیں ایوانوں میں بیٹھ کر سبز انقلاب کے نعرے لگوانے والوں کو چاہئے کہ وہ ایر کنڈیشن کے بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے کے بجائے زراعت کو بچانے اور کا شتکاروں میں بیداری لانے کیلئے سڑکوں پر اتر کرسبز انقلاب کی تحریک چلائیں اور جتنا روپیہ ملک کی حفاظت کیلئے خرچ کیا جارہا ہے اسکا نصف حصہ زراعت کے شعبے میں انقلاب لانے کیلئے استعمال کریں تو عین ممکن ہے کہ ہمارا ملک نہ صرف خوشحال ملک کہلانے کا مستحق ہوگا بلکہ دیگر ممالک کو اناج تقسیم کرنے والا ملک بن جائیگا۔ان خیالات کااظہار رُکن اسمبلی جے۔کے۔کرشناریڈی نے کیا۔

انہوں نے آج اپنے رہائش گاہ پر ڈاکٹر بی۔آر۔امبیڈکر اسکیم کے تحت 1,85,000 روپیوں کے قرض کے چیکس تقسیم کرنے بعد بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت دودھ کے قیمتوں پر اضافہ جو کیا وہ صرف برائے نام تھا دودھ کے قیمتوں میں اضافہ سے کسانوں کو کچھ بھی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ ریاستی حکمرانی کانگریس پارٹی کو کسانوں کے بالکل ہی کچھ فکر نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ریڑھ ہڈی کہلانے والی زراعت تباہی کے مقام پر آکھڑی ہے جہاں سے واپس اناناممکن ہوتا جارہا ہے آزادی سے قبل ہمارے ملک میں 75فیصد افراد کی زندگی کا انحصارزراعت پر مشتمل تھا لیکن اب تک یہی زراعت گھٹ کر چالیس فیصد ہوگئی ہے۔

کرشناریڈی نے مزید کہا کہ ساٹھ سال قبل انگریزوں سے ملک سے کو آزاد کروانے کے لئے جس طرح کی جدوجہد کی گئی تھی ملک کی آزادی کے بعد بھی اسی طرح کی ایک جدوجہد لازم وملزوم ہے فرق صرف اتنا ہے کہ وہ جدوجہد آزادی کیلئے تھی اور یہ جدوجہد رعیتوں کے جائز حقوق کیلئے کی جارہی ہے ریاست کرناٹکا میں چاہئے کوئی جماعت اقتدار پر آئے لیکن سب کا رویہ رعیتوں کے تےءں غیر منصفانہ ہی ہوتا ہے اقتدار حاصل کرنے سے قبل رعیتوں کو سنہرے خواب دکھلائے جاتے ہیں جب اقتدار حاصل ہوجاتا ہے تو عیاری پر اتر آتے ہیں۔

کرشناریڈی نے مزید کہا کہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی اسکیموں سے فائدہ اُٹھائیں ۔انہوں نے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے سرکار کی جانب سے جاری اسکیمات کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ خواہشمند طلبا تعلیمی قرضہ حاصل کرکے آگے بڑھ سکتے ہیں تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہیں معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط کرنے کے لئے بھی سرکار کی جانب سے کئی ایک اسکیمات جاری کی گئی ہیں ،جس کے ذریعے تمام طبقات کے افراد خود کار بزنس بھی شروع کرسکتے ہیں۔اس موقع پر وی۔امر،گرام پنچایتی رُکن جمیل پاشاہ،وینو،شرنیواس ریڈی،جنتادل(یس)خواتین یونٹ کی صدر عائشہ سلطانہ سمیت کئی لوگ موجود تھیں۔


Share: