ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روہنگیا بحران کے تناظر میں میانمار پر پابندیاں عائد کی جائیں، ہیومن رائٹس واچ

روہنگیا بحران کے تناظر میں میانمار پر پابندیاں عائد کی جائیں، ہیومن رائٹس واچ

Mon, 18 Sep 2017 23:17:58    S.O. News Service

لندن،18ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے باعث میانمار کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد کی جائے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق میانمار کی سکیورٹی فورسز عالمی رہنماؤں کی طرف سے مذمت کو خاطر میں نہیں لا رہیں اس لیے اب وقت آ گیا ہے کہ میانمار کے خلاف ایسی سخت پابندیاں عائد کی جائیں کہ وہاں کے فوجی جنرل اسے نظر انداز نہ کر سکیں۔ اس تشدد کو اقوام متحدہ روہنگیا کی نسلی تطہیر قرار دے چکی ہے جبکہ اسی باعث گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران اب تک 410,000 روہنگیا جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش ہجرت کر چکے ہیں۔


Share: