ماسکو31دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )روسی ذرائع ابلاغ نے سیکیورٹی ادارے ’ایف ایس پی‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے تاریخی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ایک شاپنگ مال میں دہشت گردی کے واقعے کے ماسٹر مائنڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سینٹ پیٹرز برگ میں ایک کاروباری مرکز میں ہونے والے دھماکے میں ملوث شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو سینٹ پیٹرز برگ میں ایک بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ اس حملے میں کم سے کم تیرہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔