بھٹکل 22؍ستمبر (ایس او نیوز)غریب دکان دار رامچندرا نائک نے اپنی دکان ہاتھ سے نکل جانے کے خوف سے جو خود سوزی کرلی تھی اور بعد میں اسپتال میں اس نے دم توڑدیا تھا۔ اس کے گھر والوں کو بی جے پی کی طرف سے 10ہزارروپے امدادی معاوضہ دینے کی خبر ملی ہے۔
بتایاجاتا ہے کہ بی جے پی مہیلا مورچہ کی جنرل سکریٹری شیوانی شانتا رام نے مہلوک رامچندرا کے گھر پہنچ کر یہ امداد اس کے اہل خانہ کو دی۔ اس موقع پر پریما شیٹھ، بے بی نائک، آنند بالگی، کمار نائک وغیرہ موجود تھے۔