ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجیو گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے والے شرپسندگرفتار

راجیو گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے والے شرپسندگرفتار

Thu, 08 Jun 2017 12:52:01    S.O. News Service

مرزاپور،7؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بھارت رتن سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچائے جانے کے واقعہ کا 48گھنٹوں میں سراغ لگانے کا دعوی کرتے ہوئے پولیس نے چار سماج دشمن لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ایک ملزم اب بھی فرار ہے ۔بدھ کی صبح پولیس لائن میں انٹرٹینمنٹ روم میں ڈویزن کے ڈی آئی جی رتن کمار شریواستو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 3 ؍جون کی رات شہر کے آواس وکاس کالونی میں واقع پارک میں لگے راجیو گاندھی کے مجسمہ کو توڑنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش تیواری نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو ریلوے اسٹیشن کے پاس سے گرفتار کیا ہے، ان میں اجے کمار دویدی ولد وجے کمار دویدی رہائشی جے پی پورم کالونی تھانہ کٹرہ ، سندیپ کمار تیواری ولد دھیریندر کمار تیواری، شیو م شرما بیٹے نریش چندر شرما، راہل گوتم ولد پیارے لال رہائشی آواس وکاس کالونی تھانہ کٹرہ شامل ہیں۔ان کا ایک ساتھی وپن پانڈے ولد سریش پرساد پانڈے رہائشی کتوارو کا پورہ تھانہ کٹرہ جو ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ لینے گیا تھا، پولیس کو دیکھ فرار ہو گیا۔


Share: