نئی دہلی27ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) ہندستانی معیشت کے تعلق سے سینیئر بی جے پی لیڈر اور سابق وزیرخزانہ یشونت سنہا کے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہ ہندستانی معیشت سخت بحران سے دوچار ہے، مرکزی وزیر داخلہ یشونت سنہا نے آج کہا کہ اس ناقدانہ مشاہدے کے برعکس ہندستانی معیشت نے بہترین کارکردگی انجام دی ہے اور عالمی سطح پر اس کا ’’وقار‘‘ قائم ہوا ہے۔مرکزی وزیرداخلہ اور بی جے پی کے سابق سربراہ راجناتھ سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ہندستانی معیشت آج کی سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت ہے اور اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔کابینی میٹنگ پر میڈیا بریفنگ کے دوران نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مسٹر سنگھ شروع میں تو اس حوالے سے جواب دینے سے کترائے اور یہ اصرار کرتے رہے کہ کابینہ کے ایجنڈے تک ہی یہ ملاقات محدود رکھی جائے۔