ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیوراج ارس کے سماجی انصاف کا مظاہرہ کرنے پر غریبوں اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے لئے کام کیا:کرشناریڈی

دیوراج ارس کے سماجی انصاف کا مظاہرہ کرنے پر غریبوں اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے لئے کام کیا:کرشناریڈی

Sat, 20 Aug 2016 15:44:12    S.O. News Service

چنتامنی:20 /اگست(محمد اسلم؍ایس او نیوز)تعلقہ انتظامیہ،بلدیہ،تعلقہ پنچایتی،محکمہ بہبود پسماندہ طبقات کے زیر اہتمام سابق وزیر انجہانی ڈی۔دیوراج ارس کا 101واں جنم دن تقریب کو شہر کے تعلق پنچایت دفتر میں عالیشان پیمانے سے منایا گیاتقریب کا آغاز تعلقہ پنچایتی صدر شنتما نے شمع روشن کرکہ کئے اس تقریب کی صدرات مقامی رُکن اسمبلی ایم کرشناریڈی انجام دئیے، صدارتی خطاب کرتے ہوئے مقامی رُکن اسمبلی ایم کرشناریڈی نے کہا سابق وزیردیوراج راس کے اصولوں کو اپنا کر اپنی زندگی کو گزاریں اور خصوصاََنوجوان اس پر عمل کریں ملک میں بیشتر سیاسی لیڈران ملک کی ترقی کے لئے اپنے تن ومن اور جان کی قربانی تک دے دی دیوراج ارس وزیر کے عہدے پر فائز ہوکر ملک کی بہت زیادہ خدمات کو سر انجام دیا اور ان کی ایسی ہی بلند کردار والے خدمات سے ملک کی ترقی اچھے انداز میں کی ہے اسی وجہ سے آج ہم سب مل ان کی خدمات سے متاثر ہوکر ان کی یاد تازہ کرنے کے لئے ان کی یوم پیدائش منارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا آج کے نوجوانوں کی نسل کو بھی چاہئے کہ ان جیسے عظیم ہستیوں خدمات گزار بننے کی کوشش کریں،اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کو اپناکر اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی بھی ترقی کے لئے آگے ائیں انہوں نے کہا دیوراج ارس کے سماجی انصاف کا مظاہرہ کرنے پر غریبوں اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے لئے کام کیا۔رُکن اسمبلی کرشناریڈی نے اور کہا کہ ریاست کرناٹکا کی سیاسی تاریخ میں سنہرے باب کا آغاز دیوارج ارس کے دور اقتدار سے شروع ہوا تھا بطور وزیر اعلیٰ دیوارج ارس نے دلت،اقلیت،اور کسانوں کی فلاح بہبودی کے لئے جس طرح انقلابی اقدامات کئے تھے وہ تمام اپنی مثال آپ ہیں انہوں نے دلت بچھڑ ی اور اقلیتی طبقات کی فلاح بہبودی کے لئے جن منصوبوں کو متعارف کروانے کے علاوہ انہیں پائے تکمیل تک پہنچایا تھا ان کی جتنی بھی ستائش کی جائے بہت ہی کم ہے۔ اس موقع پر تحصیلدار گنگپا،منسپل کمشنر ایم۔راجناصدر بلدیہ اے آر انور پاشاہ ،بلدیہ کی نائب صدر تلسی روی،اشوتھ ریڈی،ٹی اے پی ایم سی ایس کے صدر بی این شرنیواپا،بی سی ایم افسر وینکٹ رونپا،کونسلر شری رامپا سمیت بہت سارے افسران موجود رہے۔


Share: