ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیرالزور میں داعش نے اسدی فوج کا دوبارہ محاصرہ کرلیا

دیرالزور میں داعش نے اسدی فوج کا دوبارہ محاصرہ کرلیا

Thu, 07 Sep 2017 10:48:17    S.O. News Service

دمشق،6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے آبزرویٹری نے بتایا ہے کہ داعش نے دیر الزور شہر میں دوبارہ اسدی فوج کا گھیراؤ کرلیا ہے۔ قبل ازیں شامی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنی حلیف ملیشیا کی مدد سے داعش کا دیر الزور شہر پر دو سال سے قائم کردہ محاصرہ توڑ دیا ہے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق دیر الزور شہر کی مغربی سمت سے سرکاری فوج کی بٹالین 137نے داعش کا 2015ء سے جاری محاصرہ توڑ دیا ہے جس کے بعد فوج شہر کے اندر داخل ہو رہی ہے۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق دیر الزور میں شامی فوج نے پہلے سے وہاں پر موجود اپنی حامی فورسز کی مدد سے محاصرہ توڑ دیا ہے۔ بعد میں یہ اطلاعات آئیں کہ داعش نے دیر الزور کا دوبارہ محاصرہ کرلیا ہے۔


Share: