ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی:سرکاری اسکول کے نتائج دوبارہ پرائیوٹ اسکولوں سے بہتر،منیش سسودیانے دہلی سرکارکی اہم حصولیابی بتایا،کجریوال نے بھی دی مبارکباد

دہلی:سرکاری اسکول کے نتائج دوبارہ پرائیوٹ اسکولوں سے بہتر،منیش سسودیانے دہلی سرکارکی اہم حصولیابی بتایا،کجریوال نے بھی دی مبارکباد

Mon, 29 May 2017 12:06:40    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے سرکاری اسکولوں نے مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ(سی بی ایس ای)کے 12ویں کے نتائج میں پرائیوٹ اسکولوں کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایک طرف جہاں مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای )نے 12ویں کے امتحانات کے نتائج ایک بار پھر بازی لڑکیوں کے ہاتھ لگی ہے۔وہیں ایک بار پھر دہلی کے سرکاری اسکولوں کے نتائج نجی اسکولوں کے نتائج سے بہترثابت ہوئے ہیں۔ دہلی حکومت کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اس کا کریڈٹ دہلی حکومت کی کوششوں کو دیا ہے۔نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ٹویٹ کرکے کہاکہ دہلی حکومت کے اسکولوں کی کلاس 12میں88.27فیصد نتائج، نجی اسکولوں کے 79.27فیصدنتائج رہے۔یہ دوسرا سال رہا جب سرکاری اسکولوں نے پرائیویٹ اسکولوں بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیا۔گزشتہ سال سرکاری اسکولوں کا نجی اسکولوں کے مقابلے میں 2فیصدبہترنتائج تھے، اس سال یہ 9فیصد بہترہے۔وہیں وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے دہلی کے طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ جب غریبوں اور امیروں، دونوں کے بچوں کو اچھی تعلیم ملے گی، تب قوم کی تعمیر ہوگی۔


Share: