ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں ٹرکوں کے داخلہ پر چراغ پا این جی ٹی ، دہلی کی فضائی کثافت کو دیکھ کر کیاجائے گا فیصلہ: این جی ٹی 

دہلی میں ٹرکوں کے داخلہ پر چراغ پا این جی ٹی ، دہلی کی فضائی کثافت کو دیکھ کر کیاجائے گا فیصلہ: این جی ٹی 

Thu, 16 Nov 2017 23:47:32    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍نومبر (ایس اونیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) دہلی میں آب وہوا میں بہتری آنے کے باوجود سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر کردہ ماحولیاتی آلودگی کنٹرول اتھارٹی (EPCA) نے جمعہ کو دارالحکومت میں ٹرکوں کی داخلہ اور تعمیراتی سرگرمیوں پرلگی پابندی ہٹالی ہے ۔ اس کے بعد قومی گرین ٹربیونل (این جی ٹی) نے کہا کہ EPCA کاجو کہنا ہے کہنے دیجئے ۔ این جی ٹی نے کہا ہے کہ ہم جمعہ کے دن دہلی کی آلودگی کامشاہدہ کرنے کے بعد ہی فیصلہ کریں گے، تاہم فی الحال دہلی میں ٹرکوں کے داخلہ اور دہلی میں تعمیراتی عمل پر پابندی لگی رہے گی ۔ سائنس اور ماحولیات (سی ایس ایس) کے مرکز میں ای سی سی اے کے ایک محقق اور رکن عثمان نسیم نے بتایا کہ ٹرکوں کے شہر میں دخول اور تعمیراتی سرگرمیوں پر پابند ی ہٹا لی گئی ہے ؛ لیکن ڈیزل جنریٹر سیٹ پر پابندی برقرار ہے گی ۔ وہیں این جی ٹی طاق و جفت پر بھی شنوائی کرے گا ،این جی ٹی نے اسکولوں میں رین ہاروسٹنگ سسٹم لگانے کا بھی حکم دیا ہے ۔ این جی ٹی نے اس تعلق سے کہا ہے کہ دو ماہ کے اندر اندر ہا روسٹنگ سسٹم کو یقینی بنایا جائے ورنہ پانچ لاکھ تک کا جرمانہ ہو سکتاہے ۔واضح ہوکہ فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی میں ٹرکوں کے داخلہ پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کی وجہ سے راجدھانی کی سرحدوں پر مختلف ریاستوں سے آنے والی70ہزار کے قریب ٹرکیں جمع ہوگئی ہیں ۔ 


Share: