ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دہشت گرد نہیں چاہتے ہیں کہ کشمیری نوجوان خود کفیل ہوں:عمرعبداللہ

دہشت گرد نہیں چاہتے ہیں کہ کشمیری نوجوان خود کفیل ہوں:عمرعبداللہ

Mon, 10 Oct 2016 19:59:12  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر10اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ای ڈیآء ی کو نشانہ بنانے کے لئے دہشت گردوں پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد نہیں چاہتے ہیں کہ نوجوان کشمیری لڑکے اور لڑکیاں اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔عمر نے ٹویٹ کیا، ای ڈی آئی ہمیشہ کشمیری لڑکے اور لڑکیوں کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے اور سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لئے تربیت دیتا ہے، دہشت گردوں کو ایسا کرنا پسند نہیں ہے۔ دہشت گردوں نے آج پمپور میں اس سال دوسری مرتبہ ای ڈی آئی کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ پہلی مرتبہ اس عمارت پر فروری میں حملہ ہوا تھا۔عمر نے کہا ہے، اس سال دوسری بار انسٹی ٹیوٹ پر حملہ کرنے کو لے کر حیرت نہیں ہوئی،. وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان کشمیری دوسروں کے زیر اثر رہیں،اور خود کفیل نہ بن سکیں۔مانا جا رہا ہے کہ دو یا تین دہشت گرد آج علی الصباح ای ڈی آئی کی عمارت میں گھس گئے تھے۔دہشت گردوں نے اس سال فروری میں بھی ای ڈی آئی کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔ ایک افسر سمیت دو فوجی، انسٹی ٹیوٹ کے ایک ملازم اور تین دہشت گرد 48 گھنٹے چلی مہم کے دوران مارے گئے تھے۔


Share: