ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دلت تشددپرکانگریس مرکزی حکومت پرحملہ آور،آرایس ایس کوبتایاذمہ دار،وزیراعظم مودی کی خاموشی پراٹھائے سوال ،اعلیٰ سطحی جانچ کامطالبہ

دلت تشددپرکانگریس مرکزی حکومت پرحملہ آور،آرایس ایس کوبتایاذمہ دار،وزیراعظم مودی کی خاموشی پراٹھائے سوال ،اعلیٰ سطحی جانچ کامطالبہ

Wed, 03 Jan 2018 22:02:06    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سینئرکانگریسی لیڈر ملکا ارجن کھڑگے نے بھی وقفہ صفر میں مہاراشٹر کے بھیما-کورے گاؤں میں بھڑکے نسلی تشدد پر سوال اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ دلت ملک میں ہر جگہ نشانے پر ہیں۔انہوں نے اس کے لئے مہاراشٹر اور روہت ویمولا کے واقعے کا ذکر کیا۔دلت اپنی خود اعتمادی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کویہ برداشت نہیں ۔بھیما۔کورے گاؤں کی کہانی یہ بتاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دلت برادری ہر سال بھیما۔ کورے گاؤں میں دلت اور مراٹھا کے درمیان ہوئی جنگ کی سالگرہ پر منائی جاتی ہے لیکن ایسا کوئی واقعہ پہلے نہیں ہوا،آخر اس تشدد کے لئے ذمہ دار کون ہے؟۔کھڑگے نے کہا کہ تاریخی ثبوت کے مطابق اس جنگ میں برطانوی کی طرف سے جنگ لڑنے والے دلت فوج کا حصہ نہیں تھے،اس لئے انہیں اسلحہ سے لڑنے کی اجازت نہیں تھی،اس معنی کر ان کی یہ کامیابی کافی معنی رکھتی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس سے منسلک ادارے فسادات کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پورے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کے جج کی طرف سے کرائی جائے۔ساتھ ہی یہ مانگ بھی رکھی گئی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس مسئلے پر اپنی خاموشی توڑ یں اور بیان دیں،وہ خاموش ہیں جبکہ اعلی ذات لوگ دلتوں پر ظلم کررہے ہیں۔


Share: