ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دبئی میں بی ایم جے ڈی کے گیٹ ٹو گیدرکی پہلی کڑی کا خوبصورت آغاز؛ عورتوں و بچوں کے ذریعے پیش کی گئی نمائش کی ممبران نے کی سراہنا

دبئی میں بی ایم جے ڈی کے گیٹ ٹو گیدرکی پہلی کڑی کا خوبصورت آغاز؛ عورتوں و بچوں کے ذریعے پیش کی گئی نمائش کی ممبران نے کی سراہنا

Mon, 10 Oct 2016 19:38:54  SO Admin   S.O. News Service

دبئی10/اکتوبر (ایس او نیوز/جیلانی محتشم) بی ایم جے ڈی کے گیٹ ٹو گیدر 2016 کی پہلی کڑی کاآغاز عورتوں و بچوں کے مقابلہ سے ہوا ۔ جو ٹوین ٹاور کے پارٹی ہال میں منعقد ہواتھا۔ پروگرام میں عورتوں کے مقابلہ کے لئے کوکنگ ویدائوٹ فائر(Cooking without Fire) ‘ کیک ڈیزاننگ (Cake Designing) اور فروٹ ڈسپلے(Fruit Display) پر مشتمل تھا جس میں کوکنگ ودائوٹ فائر میں ۷ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں دو ممبرس ایک ٹیم میں ‘ کیک ڈیزائننگ میں ۴ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں ایک ٹیم میں ۲ ممبرس اور فروٹ ڈسپلے میں۶ ٹیموں نے حصہ لیا اس میں تین ممبرس ایک ٹیم میں حصہ لیا اس طرح کل ۴۰ عو رتوں نے اس مقابلہ میں حصہ لیا اس کے علاوہ نشیت اور فینسی ڈریس کا بھی مقابلہ ہوا جس میں بچے اور بچیوں نے بالترتیب حصہ لیا اور محتلف ڈریسیس اور نت نئے انداز میں اپنا ڈریس شو پیش کیا۔

پروگرام کا آغاز مولوی ڈاکٹر عبداللہ سکری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا انہوں نے ہی اس پروگرام کی مختصر تفصیلات بتائی ‘ اس کے بعد قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب نے خوبصورت انداز میں نمائش پیش کرنے پر تعریف کی ‘انہوں نے کہا کہ شرکاء نے بہت ہی عمدہ ڈیزاننگ اور ڈسپلے تیار کیا ہے اوریہ ایک پروفیشنل نمائش بن گئی ہے، آگے کہا کہ نمائش سے  ہماری عورتوں میں پوشیدہ ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے اور اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہماری عورتیں اس فیلڈ میں اپنا ہنرجس خوبی کے ساتھ سامنے لائی ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ہماری خواتین اس طرح کے مقابلوں میں  کسی کو بھی مات دے سکتی ہیں۔ 

کنونیر بی ایم جے ڈی جناب معز معلم نے پروگرام کی نوعیت اور اس کی دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا ‘ نائب صدر مولوی ارشاد علی آفریقہ نے صدارتی کلمات پیش کئے ۔ مردوں کے لئے صرف آدھا گھنٹہ کے لئے نمائش رکھی گئی تھی ۔ اسکے علاوہ پورے پروگرام کی مکمل ذمہ داری و ججوں کی بھی ذمہ داری عورتوں نے ہی نبھائی ۔ مقابلے کے لئے تین ججس عورتوں کے پروگرام کے لئے مقرر کئے گئے تھے اور بچوں کے پروگرام کے لئے ۴ ججس مقرر تھے ۔ فینسی ڈرس میں ۹ ٹیموں نے حصہ لیا اور نشیت میں ۱۴ ٹیموں نے حصہ لے کر پروگرام کو چار چاند لگایا۔ بہت سے حاضرین نے پری ایونٹ پروگرام کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ایسے پروگرام کے ذریعہ ہی ہم اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر کرسکتے ہیں ۔عورتوں کے مقابلوں کے نتائج کا اعلان بی ایم جے ڈی گیٹ ٹوگیدر پروگرام میں کیا جائیگا ۔ جو28 اکتوبر بروز جمعہ کو البوم ویلج میں بعد نماز عصر سے شروع ہوگا۔ 

 


Share: