چنتامنی:18 ؍اگست(محمد اسلم؍ایس او نیوز) چنتامنی تعلقہ کے محمدپور دیہات کے واقع دارلعلوم محمد پور (عربک کالج)میں 70ویں یوم آزادی تقریب منائی گئی۔مدرسہ کے صدر الحاج عبدالسبحان کے ہاتھ قومی ترنگا لہرایا گیاجن کے ساتھ مدرسہ کے سکریٹری الحاج محمد شفیق الدین نائب صدر عبدالمجید گرام پنچایت رُکن الحاج سید مشتاق منی راجما،سنیتما،نارائن سوامی بھی موجود رہے۔قومی ترنگا لہرانے کے بعد سارے طلبہ قومی ترانہ گائیں ۔بعد جنگ آزادی کے عنوان پر طلبہ کنڑا،انگریزی ،اُردو زبانوں میں تقریر کئے ۔بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے مہتمم محبوب عالم نے کہا کہ ہندوستان ہمارا ملک ہے ہمارے باپ آدم علیہ السلام جنت سے سب سے پہلے ہندوستان ہی آئے اور یہاں سے پیدل چالیس حج اور عمرہ ادا کئے ۔ان کے پاس اللہ کے جانب پیغام لانے والے فرشتے حضرت جبرئیل علیہ السلام بھی پہلے ہندوستان آئے ایسے وطن عزیز سے ہم سب کو محبت کرنا چاہئے کیوں کہ سرکار دوعالمﷺنے فرمایا حُب الوطن من الایمان وطن سے محبت کرنا ایمان کی نشانی ہے ۔بعد ازاں مدرسہ کے سکریٹری الحاج شفیق الدین صاحب نے مدرسہ کے تمام طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک میں امن کے لئے اپنے اخلاق کو اچھے بنائیں اچھا پڑھ لکھکر اپنا اور ملک کانام روشن کرے اور ملک کے وفادار بنیں غدار نہ بنیں اپنے ملک کے قانون کے مطابق چلیں اچھے شہری بنیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھید بھاؤ کو بالائے طاق رکھ کر اتحاد کی زندگی گزاریں کیونکہ ہندوستان کے آزادی کے لئے مسلمان اور ہندو بھائی مل کر جدوجہد کرنے کے وجہ سے ہمیں آزادی ملی ہے ۔اس موقع پرمدرسہ کے مدرس مولانا عبدالرحیم،سمیت مختلف احباب وغیرہ موجود رہے۔