ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خاتون وکیل سے 8لاکھ روپے لوٹنے کے الزام میں 2پولیس کانسٹیبل گرفتار

خاتون وکیل سے 8لاکھ روپے لوٹنے کے الزام میں 2پولیس کانسٹیبل گرفتار

Tue, 06 Dec 2016 11:34:11    S.O. News Service

بنگلورو5؍دسمبر(ایس او نیوز)رات کے وقت آٹو رکشہ روک کر ایک خاتون وکیل سے 8لاکھ روپے لوٹنے کے الزام میں دو پولیس کانسٹیبلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیل یہ بتائی جاتی ہے کہ سوکنیا نامی ایک خاتون وکیل اپنے دوست کے لئے 8لاکھ روپے کی رقم اپنے ساتھ لے جارہی تھی۔ گیری نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ راگھو کمار اور میورا نامی دو کانسٹیبلوں نے اس کا آٹو رکشہ روکا اور اس کے پاس موجود رقم کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔ پھر ایڈوکیٹ سوکنیاکو اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن چلنے کو کہا۔ جب سوکنیا نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے بات کرنا چاہا تو دونوں پولیس کانسٹیبل اسے بیچ راستے میں چھوڑ کر رقم کے ساتھ فرار ہوگئے۔ 

ایڈوکیٹ کی شکایت پر پولیس نے دونوں کانسٹیبلوں کو ڈکیتی اور لوٹ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے اور انہیں معطل بھی کردیا ہے۔ان دو ملزمین کے پاس سے 6.74لاکھ روپے بھی بر آمد کرلئے گئے ہیں۔بنگلورو ساؤتھ کے ڈی سی پی مسٹر ایس ڈی شرنپا نے بتایا کہ وہ خود اس معاملے پر نظر رکھیں گے، جس کی تحقیقات چامراج پیٹ کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کے سپرد کی گئی ہے۔۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ ان دو پولیس کانسٹیبلوں کے علاوہ ایک اور شخص بھی اس ڈکیتی میں ملوث ہے۔


Share: