چنتامنی:22نومبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز)حکومتیں عوام کی فلاح بہبودی کے لئے بیشمار اسکیمیں بنائی ہے جو بھی لوگ ان اسکیموں کے بارے میں جانکاری رکھتے ہیں ان کو چاہئے کہ ان اسکیموں کے بارے میں عوام کو بھی معلومات کرائیں ان باتوں کااظہار خیال چنسندرہ گرام پنچایت کی صدر کوثر شریف نے کہی ۔
آج چنسندرہ گرام پنچایت میٹنگ ہال میں منعقد خصوصی گرام سبھا میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نرمل بھارت ابھیان کے منصوبے کے تحت تعلق بھر کے دیہاتوں میں بیت الخلاؤں کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق رُکن اسمبلی سدھاکر کی سفارش پر ہمارے گرام پنچایت کے حدود میں جتنے بھی قریے شامل ہوتے ہیں ان کی ترقی کی جارہی ہے ترقی کے نام پر کسی بھی قسم کی سیاست نہیں کی جارہی ہے ہماری گرام پنچایت کوریاست میں ہی بے مثال گرام پنچایت میں تبدیل کرنے کیلئے گرام پنچایت کے افسران وغیرہ خوب ایمانداری سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔گرام پنچایت نوڈل آفیسر سوریش نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت الخلاء کی تعمیر اور اس کے استعمال سے پاکی صفائی کا اہتمام ہوتا ہے ساتھ ہی مختلف بیماریوں سے حفاظت بھی ممکن ہے اسلئے ہر گھر میں ایک بیت الخلاء کا ہونا بہت ہی ضروری ہے جس سے جراثم وائرس وغیرہ سے پھیلنے والی بیماری سے حفاظت ہوسکتی ہے کھلے میں بیٹھنے سے مختلف قسم کی بیماریاں آنے کا خطرہ بنارہتا ہے اسلئے حکومت نے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت مختلف پالیسیاں اور منصوبے بنائے ہوئے ہیں اس خوب فائدہ اُٹھاتے ہوئے اس کا صحیح استعمال کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آ بادی میں اضافہ بھی ناپاکی ایک سبب ہے اپنے گھر اور آس پاس کے علاقے کو مکمل طور پر صاف رکھنے کی ضرورت ہے جن گھروں میں بیت الخلاء نہیں ہے وہ سرکار کی مدد سے بیت الخلاء کی تعمیر کراسکتے ہیں ساتھ ہی ماحولیات کی حفاظت بھی کی جاسکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ دیہاتوں میں چرانڈیوں اور راستوں کو پاک وصاف رکھنا ہر دیہی علاقہ کے لوگوں پر ضروری ہے۔اس گرام سبھا میں تعلق پنچایت کرشنپا گرام پنچایت نائب صدر منی وینکٹ اپا رُکن گوپال کرشنا پنچایت سکریٹری آر وینکٹیش اپا امبریش سمیت دیگر کئی گرام پنچایت کے اراکین شریک رہے ۔