ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حماس رہ نما اسرائیلی جیل سے 10سال بعد رہا

حماس رہ نما اسرائیلی جیل سے 10سال بعد رہا

Tue, 23 Aug 2016 15:13:05    S.O. News Service

جنین ،22؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی جیلوں میں مسلسل10سال تک پابند سلاسل رہنے والے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نما کو رہا کردیا گیا۔ رہائی کے بعد حماس رہ نما غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ 42سالہ سعید عمر یوسف ابو جابر کو دس سال قبل جنین سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پرحماس سے تعلق اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی معاونت کا الزام عاید کیا گیا اور اسی الزام کے تحت ان پر مقدمہ چلایا گیا اور دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔گذشتہ روز رہائی کے بعد جب وہ جنین پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ انہیں عوامی استقبالی قافلے کی شکل میں ان کے آبائی علاقے جلقموس لایا گیا۔ ان کے گھر پربھی حماس کے رہ نماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر رہائی پانے والے حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسیران کی رہائی اور ان کے حقوق کا معاملہ فلسطینی سیاسی اور مزاحمتی قوتوں کی اولین ترجیحات میں شامل رہنا چا ہیے۔


Share: