ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حلف برداری میں شامل نہیں ہوئی اوماو بھارتی، اعلی قیادت سے ناراض ،آج کریں گی پریس کانفرنس!

حلف برداری میں شامل نہیں ہوئی اوماو بھارتی، اعلی قیادت سے ناراض ،آج کریں گی پریس کانفرنس!

Mon, 04 Sep 2017 10:38:21    S.O. News Service

نئی دہلی،3ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مودی کابینہ کے اتوار کوہوئی کابینہ توسیع میں اوما بھارتی شامل نہیں ہوئیں۔اس وقت وہ اپنے پارلیمانی انتخابی حلقے جھانسی۔ للت پور میں ہیں۔سمجھاجارہاہے کہ وہ ناراض ہیں، جس کی وجہ سے وہ حلف برداری میں شامل نہیں ہوئیں۔اس سے پہلے اس کے استعفی کی بھی خبر تھی، جس پر انہوں نے ٹوئٹ کرکے جواب دیا۔اوما نے بھارتی نے کہا تھا کہ میڈیا نے استعفے کی خبروں کے بارے میں رائے طلب کی۔اس پر میں نے کہا کہ میں ان کایہ سوال سناہی نہیں، نہ سنانہ جواب دوں گی۔اس کے بارے میں تو قومی صدر امت شاہ یا صدرنے جسے نامزد کیاہے،وہی بتاسکتے ہیں،مجھے اس پر بات کرنے کا حق نہیں ہے۔دریں اثنا ان کی وزارت بدل گئی ہے۔اووما سے پانی وسائل اور گنگاصفائی لے کر نتن گڈکری کو کو دے دیا گیا ہے۔اما کو اب پانی و صفائی کی وزارت دی گئی ہے،اب وہ اسی تبدیلی کے لئے پیرکو پر ایک پریس انفرنس کریں گی۔

خبریں تھیں کہ وزیراعظم مودی گنگا کی صفائی پر اوما کے کام سے خوش نہیں ہیں۔ 2014میں جب وزیراعظم وارنسی انتخابات میں پہنچے تو انہوں نے کہا کہ انہیں ماں گنگا نے بلایا ہے۔حکومت کے قیام کے بعد انہوں نے ایک نئی وزارت بھی تشکیل دی، اوما بھارتی وزیر بن گئی، انہوں نے کہا کہ وہ گنگاکوصاف کرکے ہی مانیں گی۔دوسری صورت میں ورنہ جن سمادھی لے لیں گے لیکن گزشتہ 3سالوں میں گنگا کی صفائی پر کوئی بڑا اثر نہیں ہوا ہے، عدالت اور این جی ٹی نے بھی حکومت کو بار بار اس معاملے میں یاد دلایا ہے۔اوما بھارتی نے ہر بار کہا ہے کہ سال 2018تک گنگا کی صفائی کے پہلے مرحلے کا کام مکمل ہو جائے گا۔اس طرح، جون 2017کے بعد گنگا صاف دکھنے بھی لگے گی۔2018سے دوسرے مرحلے کاکام شروع ہوگا، یہ کام 2020تک مکمل ہوجائے گا۔


Share: