ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حزب اللہ اور داعش معاہدے پر معترض عراقی شیعہ عالم پر قاتلانہ حملہ

حزب اللہ اور داعش معاہدے پر معترض عراقی شیعہ عالم پر قاتلانہ حملہ

Thu, 07 Sep 2017 09:36:52    S.O. News Service

بغداد،6ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراق کے شہر نجف میں نامعلوم مسلح افراد نے عراقی شیعہ مذہبی مرجع شیخ فاضل البدیری کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا۔ البدیری نے چند روز قبل جاری ایک بیان میں حزب اللہ اور داعش کے درمیان معاہدے کی پرزور مذمت کی تھی۔البدیری عشاء کی نماز سے فراغت کے بعد باہر نکلے تو ان کی جانب تین دستی بم پھینکے گئے۔ حملے کے بعد البدیری کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔پہلے دستی بم کے ذریعے البدیری کے محافظوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دوسرا اور تیسرا بم براہ راست شیعہ عالم کی جانب پھینکے گئے جس کے نتیجے میں ان کے سر میں زخم آئے اور وہ بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔


Share: