ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جے للیتا تمل ناڈو کے لوگوں کی خدمت کرنا جاری رکھیں گی:نائیڈو

جے للیتا تمل ناڈو کے لوگوں کی خدمت کرنا جاری رکھیں گی:نائیڈو

Mon, 10 Oct 2016 18:52:09  SO Admin   S.O. News Service

چنئی،10اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج ہسپتال میں بھرتی وزیر اعلی جے للتا کو بہادربتاتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ وہ تمل ناڈو کے لوگوں کی خدمت کرنا جاری رکھیں گی۔سینئر بی جے پی لیڈر کل اوپولو ہسپتال میں انا ڈی ایم کے سربراہ کو دیکھنے کے لئے پہنچے تھے جہاں ان کا 22ستمبر سے علاج چل رہا ہے۔انہوں نے ڈی ایم کے کی جانب سے اندرونی وزیر اعلی نامزد کرنے کے مطالبے پر بھی سوال کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر فیصلہ کرنا انادرمک پر ہے نہ کہ کوئی بیرونی اس پر فیصلہ لے۔گورنر چودھری ودیا راؤ سے رسمی ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ وہ کل اوپولو ہسپتال گئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں جے للتا کو دئے جا رہے علاج کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کے پاس مضبوط قوت ارادی ہے اور وہ ہمیشہ سے ایک جنگجو رہی ہیں،مجھے یقین ہے کہ وہ لڑیں گی اور صحت مند ہو جائیں گی اور تمل ناڈو کے لوگوں کی خدمت کرنا جاری رکھیں گی اور یہ میری خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مقبول لیڈر کے ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد ان کی صحت کو لے کر افواہیں اور قیاس آرائی ہیں جنہیں نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ ریاست کے لئے لوگوں کے لئے اور ہسپتال میں بھرتی شخص کے لئے اچھا نہیں ہے۔
ڈی ایم کے کے جے للتا کے واپس آنے تک عبوری وزیر اعلی یا قائم مقام وزیر اعلی کے نام کا اعلان کی مانگ کو لے کر پوچھے گئے سوال پر نائیڈو نے کہا کہ اس معاملے پر فیصلہ پارٹی(انا ڈی ایم کے)کو کرنا چاہئے جس نے اسمبلی میں اکثریت حاصل کی ہے۔نائیڈو نے کہا کہ کس طرح کوئی بھی بیرونی کہہ سکتا ہے کہ آپ کو نائب وزیر اعلی بنانا چاہئے۔وزیر اعلی کے بعد وزیر ہوتے ہیں اور وزیر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر رہے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ جب وزیر اعظم ملک سے باہر جاتے ہیں تو پھر بھی وزیر ہوتے ہیں جو کام کر رہے ہوتے ہیں۔نائیڈو نے کہا کہ وزیر اعلی یہاں ہیں اور پھر ان کی طرف سے کیا گیا کابینہ ہے جو کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ ہوتا ہے اور جب کوئی ایسی حالت ہوگی تو اسے گورنر دیکھے گا۔


Share: