ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جی ایس ٹی بل لاگو ہونے کی صورت میں عام آدمی کے استعمال کی چیزیں ہوں گی سستی: واشنگ مشین، ٹی وی اور اے سی ہوں گے مہنگے

جی ایس ٹی بل لاگو ہونے کی صورت میں عام آدمی کے استعمال کی چیزیں ہوں گی سستی: واشنگ مشین، ٹی وی اور اے سی ہوں گے مہنگے

Mon, 29 May 2017 06:48:18    S.O. News Service

نئی دہلی،28مئی(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) اشیاء اورسروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نظام میں ٹی وی، اے سی، واشنگ مشین، ریفریجریٹر اور ایئریٹیڈ مشروبات مصنوعات مہنگی ہوں گی، جبکہ اسمارٹ فون، چھوٹی کاریں اور روزمرہ استعمال کی مصنوعات سستی ہوں گی۔ جی ایس ٹی کو یکم جولائی سے لاگو کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ جی ایس ٹی کونسل کی طرف سے قریب 1200 اشیاء اور 500 خدمات کی شرح کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ان کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ صابن اور دانت منجن جیسی روزمرہ کی مصنوعات جی ایس ٹی میں سستی ہو جائیں گی۔ وہیں تازہ پھل، سبزیاں، دالیں، روٹی اور دودھ کو کسی بھی ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے۔

اس میں اکنامی زمرے میں ہوائی جہاز سفر کچھ سستا ہو جائے گا۔ اسی طرح ٹیکسی کی خدمات بھی سستی ہوں گی۔ جی ایس ٹی میں ان پر پانچ فیصد ٹیکس لگے گا، جبکہ اب تک ان پر6 فیصد ٹیکس لگتا ہے۔ جی ایس ٹی میں غذائی اجناس بھی سستی ہو سکتی ہیں،انہیں صفر شرح والی اشیاء استعمال کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ ابھی کچھ ریاستیں اناج پر 2 سے 5 فیصد کا خریداری ٹیکس لگاتی ہیں جو جی ایس ٹی میں ختم ہو جائے گی۔ جی ایس ٹی کونسل نے اسی مہینے 1200 اشیاء اور 500 خدمات کو 512 18 اور 28 فیصد کی چار ٹیکس سلیب میں رکھا ہے۔

کچھ اشیاء استعمال مثلا پرسنسکرت کھانے،کنفکشنری مصنوعات اور آئس کریم پر ٹیکس کی شرح 22 فیصد سے گھٹ کر 18 فیصد پر ہوجائے گی، وہیں شیمپو، پرفیوم اور میک اپ کی مصنوعات کے لئے ٹیکس کی شرح موجودہ 22 فیصد سے بڑھ کر 28 فیصد ہو جائے گی۔تاہم، ریئل اسٹیٹ علاقے کو جی ایس ٹی کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے، لیکن زیر تعمیر جائیداد پر 12 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگے گا، اب اس پر 15 فیصد سروس ٹیکس لگتا ہے۔ جی ایس ٹی میں موٹر سائیکلیں بھی کچھ سستی ہو سکتی ہیں، ان پر ٹیکس کی شرح تقریبا ایک فیصد کم ہوکر 28 فیصد رہ جائے گی۔ الیکٹرک وہیلر اور تین پہیہ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح 14 سے گھٹ 12فیصدرہ جائے گی۔


Share: