بنگلورو، 27ستمبر (یواین آئی )بنگلورو کی بانس واڑی پولیس نے مزید جہیز کے مطالبہ پورا نہیں ہونے پر استری کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بیوی کے نازک حصو ں کو جلانے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ اتوار کی شب اس وقت پیش آیا جب جانکی رام لے آوٹ میں رہنے والے دلیپ کمار نے نشہ کی حالت میں اپنی بیوی سے جھگڑا کیا۔ اس جھگڑے کے دوران برہمی کے عالم میں اس نے بے رحمی کے ساتھ اس کے جسم بشمول اس کے نازک حصوں کو جلایا کیوں کہ اس کی بیوی نے جہیز کے مطالبہ پر کوئی توجہ نہیں دی تھی۔ متاثرہ خاتون کے والدین نے بے ہوشی کے عالم میں اسے فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرادیا ۔ اس سلسلہ میں پولیس میں شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس نے دلیپ کو گرفتار کرلیا۔