ممبئی29 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ممبئی ریلوے برج حادثے کے بعدشیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں تھیں۔ انہوں نے کہاکہ جوکچھ ہوا، یہ بہت براتھال۔ان سے مطالبہ کیاگیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہو۔انہوں نے کہاکہ میں اسے نظر اندازنہیں کروں گا۔ٹھاکرے نے کہا کہ اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔دریں اثناادے ٹھاکرے کی قیادت میں بعض کارکنوں نے ہسپتال کے احاطے میں ریلوے وزیر پیوش گوئل کے خلاف نعرے لگائے اور ان کا استعفیٰ طلب کیا۔