ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی کوریا میں امریکی میزائل نظام کی تنصیب کے خلاف احتجاج، درجنوں زخمی

جنوبی کوریا میں امریکی میزائل نظام کی تنصیب کے خلاف احتجاج، درجنوں زخمی

Thu, 07 Sep 2017 21:06:09    S.O. News Service

سیول،7؍ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی کوریائی مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ جھڑپیں سیونگجُؤ ((Seongjuنامی ٹاؤن کی اُس سڑک پر ہوئیں، جو اُس مقام کی طرف جاتی ہے جہاں امریکی تھاڈ میزائل نصب ہیں۔ اس سڑک پر چار سو کے قریب مظاہرین نے بدھ چھ ستمبر کی رات سے دھرنا دیا ہوا تھا۔ ان کو سڑک سے ہٹانے کے لیے جنوبی کوریا پولیس کی کارروائی میں کم از کم اڑتیس افراد زخمی ہوئے۔ لوگوں کے پتھراؤ اور بوتلیں پھینکنے سے چھ پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں میں کئی کاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دوسری جانب امریکا نے تھاڈ میزائل کے ساتھ ساتھ کئی اضافی میزائل لانچرز کی تنصیب بھی شروع کر دی ہے۔


Share: