ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی سوڈان میں چار ہزار امن فوجی تعینات کرنے کا منصوبہ

جنوبی سوڈان میں چار ہزار امن فوجی تعینات کرنے کا منصوبہ

Sat, 13 Aug 2016 16:14:04    S.O. News Service

واشنگٹن ،13؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے اس افریقی ملک میں چار ہزار امن فوجی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکا کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد پر سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے یہ اتفاق بھی کیا کہ اگر جنوبی سوڈان کی حکومت نے اس تعیناتی کو روکنے کی کوشش کی تو اسے اسلحے کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ جنوبی سوڈان میں دسمبر دو ہزار تیرہ میں شروع ہونے والے بحران کے نتیجے میں اب تک دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔


Share: