ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنرل راوت کا بیا ن کشمیر پرآر ایس ایس کی سوچ کاغماز ،پروفیسرسیف الدین سوزنے بیان کومستردکیا

جنرل راوت کا بیا ن کشمیر پرآر ایس ایس کی سوچ کاغماز ،پروفیسرسیف الدین سوزنے بیان کومستردکیا

Sun, 14 Jan 2018 22:02:19    S.O. News Service

سری نگر14جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوزؔ نے آج اپنے بیان میں کہاہے کہ یہ بات قابل فہم نہیں ہے کہ جنرل راوت نے آرمی ڈے کے موقع پر پریس کو کیوں ایسابیان دیا جو آر ایس ایس کی سوچ پرمبنی ہے۔ کشمیری ہمیشہ آر ایس ایس کی سوچ کومسترد کرتے آئے ہیں۔سابق مرکزی وزیرنے کہاکہ لگتا ہے جنرل نے جن خیالات کا مظاہرہ کیا ہے وہ ان کی اپنی تسلی کے لیے کافی ہے ۔ ادر کشمیر میں مین سٹریم جماتوں اور علہدگی پسند جماتوں نے اس کو رد کیا ہے۔ جنرل کو خود یہ سوچناچاہیے کہ اس بڑے عہدے پر وہ آر ایس ایس کے ترجمان نہیں ہوسکتے۔ وہ ایسا کیسے سوچ سکتے ہیں کہ وہ اسکولوں کا نصاب بھی بدل دیں گے، مدرسو کی تعلیم کا ریفارم بھی کریں گے، مسجدوں کے مواعظ بھی بدل دیں گے، سکولوں میں جغفرافیہ کے نقشے بھی بدل دییں گے (حالانکہ ہندستان کے سبھی سکولوں میں دو نقشے رائج ہیں ہندستان کا اور دوسرا اس ریاست کا)۔ گویا وہ آر ایس ایس کی سوچ کو کشمیر پر تھوپنا چاہتے ہیں۔ دراصل وہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بھی بدلنا چاہتے ہیں۔ایسی سوچ کو کشمیری ہمیشہ رد کرتے آئے ہیں اور اس نسخے کی کشمیر میں کوئی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاہے کہ جنرل راوت کو یہ بھی کویئ اندازہ نہیں ہوا کہ ہندستان میں جمہوریت ابھی باقی ہے اور اس ملک میں ان کی زہر ناک سوچ کھبی پروان چڑ ھ نہیں سکتی۔مجھے لگتا ہے کہ مرکزی سرکار کو جنرل راوت کے بیان (جو پی ٹی ای نے۱۲ جنوری کو مشتہر کیا تھا) پر غور و فکر کرنا چاہیے اور ملک کو کھل کے بتانا چاہیے کہ مرکزی سرکار اس سوچ پر کیاخیال رکھتی ہے۔ادھرکشمیر میں پہلی بار مجھے ضرورت پڑی ہے کہ میں چیف منسٹرکو یہ کہوں کہ وہ کھل کے اس بیان کو مستردکر دے اور حکومت ہند کے پاس زبردست پروٹسٹ درج کرائے۔اس موقع پر میں سید الطاف بخاری صاحب کو مبارک بات دیتا ہوں کہ انہونے جنرل راوت کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔


Share: