چنتامنی:16 /اگست(محمد اسلم؍ایس او نیوز)جناشکتی رنگا تنظیم کے چکبالاپور ضلعی صدر کے حیثیت سے کیوار اے۔نارائن سوامی کو آج شہر کے ٹروالرس بنگلہ میں تنظیم کے ریاستی صدر سی۔رام کرشنیامنتخب کئے ہیں۔اس موقع پر ریاستی صدر رام کرشنیا نے آخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان آزادی مل کر 70سال ہورہے ہیں لیکن ملک میں اقلیتوں دلتوں کو آزادی نہیں ملی حکومتیں اقلیتوں اور دلتوں کے حق کو چھیننے کی کوشیش کررہے ہیں اقلیتوں اور دلتوں کو ان کے برابرکا حق ہندوستان میں دیا نہیں جارہا ہے اقلیتوں اور دلتوں پر حکومتیں ظلم وزیادتی کررہی ہے کبھی دلتوں پر حملہ تو کبھی اقلیتوں پر حملہ کے سلسلہ اس ہندوستان ملک میں جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جناشکتی رنگا ریاست کے ہر تعلق میں پہنچ کر نئی کمیٹیاں تشکیل دینے کے بعد حکومتوں کے خلاف آواز اُٹھائی جائیگی ہماری تنظیم پچھلے چند دنوں سے ریاست کے ہر علاقے کا دورۂ کرکہ وہاں عوام کے مسائل کو سن کر انھیں حل کرنے کی بے انتہا کوشش میں لگی ہوئی ہے آج حکومت سے اقلیتوں کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے جو اسکالرشپ کے زریعہ رقم دی جارہی ہے وہ ہر ہمیشہ تاخیر ہی سے ان کو ملتی ہے اسی وجہ سے اقلیتی طبقہ اپنے بچوں کو اسکولوں میں پڑھانے کے اختیارات نہیں رکھتے حکومت کو چاہئے کہ جو بھی اسکالرشپ اقلیتوں کو دیا جاتاہے وہ وقت مقرر ہ پر دیا جائیں۔
بعد نو منتخب ضلعی صدر نارائن سوامی نے بھی آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جناشکتی رنگا تنظیم چکبالاپور ضلع کے تمام تعلقہ جات میں مضبوط کرنے کی میں پوری کوشش کرونگا اور ضلع کے تمام تعلقہ جات میں جناشکتی رنگا کی نئی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔اس موقع پر جناشکتی رنگا کے کولار ضلعی صدر وی۔سنجیا،چکبالاپور جنرل سکریٹری ایم۔ایس۔منجوناتھ،ریاستی نائب صدر این۔چندرہ اپا،کارکن ہریش کمار،سوریندرہ ارون کمار،دیوراج،گجیندرہ سمیت کئی کارکنان موجود رہے۔