نئی دہلی،22؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک کے شمالی حصوں میں زبردست سردی کا قہر جاری ہے اور ا?ج لداخ کے علاقے کے دو اضلاع سمیت جموں کشمیر کے 15 اضلاع میں زمین کھسکنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ہماچل پردیش میں بھی صورت حال بہتر نہیں ہے اور ریاست کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے 12 ڈگری نیچے اور مائنس 18 ڈگری سے نیچے کے درمیان بنا ہوا ہے۔ایس اے ایس ای نے اضلاع میں زمین کھسکنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ جموں کشمیر حکومت نے لوگوں سے احتیاطی قدم اٹھانے کے لئے کہا ہے۔سرینگر میں ایک افسر نے بتایا کہ پونچھ، راجوری، ریاسی،رام بن، ڈوڈا، کشتواڈ، اودھمپر، اننت ناگ، کولگام اور بڈگام کے بالائی علاقوں کے لئے اگلے 24 گھنٹے کے لئے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ دیگر اضلاع میں کپواڑہ، بانڈی پورہ، گندیربل اور کارگل اور لداخ خطے میں لیہہ شامل ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 4.1 ڈگری نیچے درج کیا گیا جبکہ کارگل کل رات مائنس 20.2 ڈگری سیلسیس نیچے درجہ حرارت ہونے کے ساتھ ریاست کا سب سے ٹھنڈا مقام رہا۔ لیہہ میں درجہ حرارت صفر سے 14.6 ڈگری سیلسیس کم درج کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں مائنس 4.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ ہما چل پردیش کے زیادہ تر مقامات پر بھی سردی کا زبردست قہر جاری ہے۔ ?لونگ کے بعض مقامات پر درجہ حرارت صفر سے 6.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ شملہ میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منالی میں درجہ حرارت صفر سے 0.6 ڈگری نیچے درج کیا گیا۔ بھونتر اور سندرنگر میں درجہ حرارت بالترتیب زیرو 176 C اور 1.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ قومی راجدھانی دہلی میں کم از کم درجہ حرارت پانچ ڈگری درج کیاگیا جو معمول سے تین ڈگری کم تھا۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے یہاں بتایا کہ حالانکہ دن میں درجہ حرارت بڑھ کر25.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو معمول سے پانچ ڈگری زیادہ تھا۔اتر پردیش کے دور دراز علاقوں میں برفباری اور دھند جاری ہے۔ مظفرنگر علاقے میں سب سے ٹھنڈا مقام رہا جہاں کم از کم درجہ حرارت 2.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈکیا گیا۔ پنجاب اور ہریانہ کے بیشتر مقامات پر موسم سرما کا دور ا?ج جاری رہا اور علاقے میں حصار سب سے سرد ترین مقام رہا جہاں کم از کم درجہ حرارت 2.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چندی گڑھ میں کم از کم درجہ حرارت 5.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہریانہ کے انبالہ، نارنول اور کرنال بھی سرد مقام رہا جہاں کم از کمدرجہ حرارت بالترتیب 6.2 ڈگری، 3.2 اور چار ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری کم تھا۔ روہتک اور بھیوانی میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب چار ڈگری اور 6.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جو معمول سے تین ڈگری کم ہے. پنجاب کے دیگر مقامات میں امرتسرمیں کم از کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ لدھیانہ اور پٹیالہ میں بالترتیب 4.2 اور 5.7 ڈگری سیلسیس رہا۔ پٹھان کوٹ، ہلوارا، آدم پور، بھٹنڈا، فریدکوٹ اور گرداس پور میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 6.5، 5.4، 3.3، 4.4، 5 اور 6.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔