ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جاپان کے وزیراعظم پوٹن سے ملاقات کریں گے 

جاپان کے وزیراعظم پوٹن سے ملاقات کریں گے 

Tue, 05 Sep 2017 20:15:56    S.O. News Service

ٹوکیو،5ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے کل بدھ چھ ستمبرکو روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں خاص طور پر شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور جوہری تجربے کے بعد کی صورت حال کو زیربحث لایا جائے گا۔ یہ ملاقات ایسٹرن اکنامک فورم کے حاشیے میں ہو گی۔ اقتصادی فورم کا اجلاس روس کے علاقے سائبیریا کے بندرگاہی شہر ولاڈی ووسٹک میں ہو رہا ہے۔ جاپانی حکومت کے ترجمان کے مطابق اس کا قوی امکان ہے کہ شمالی کوریا کا وفد بھی اِس ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کرے گا۔ جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو فورم کے ابتدائی اجلاس میں شریک ہوں گے جو آج پانچ ستمبر سے شروع ہو گیا ہے۔


Share: