ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جادھو کے خاندان کے ممبران سے پاکستان کے توہین آمیز رویے کی پارلیمنٹ میں مذمت

جادھو کے خاندان کے ممبران سے پاکستان کے توہین آمیز رویے کی پارلیمنٹ میں مذمت

Thu, 28 Dec 2017 21:58:36    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو سے ملنے کے لئے وہاں گئیں ان کی ماں اور ان کی بیوی کے ساتھ اسلام آباد میں کئے گئے غلط رویے کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج سخت مذمت کی گئی۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اس ملاقات میں جادھو کے خاندان والوں کے انسانی حقوق کی مکمل طورپر خلاف ورزی کی گئی اور انہیں خوفزدہ کرنے والا ماحول وہاں پیدا کیا گیا، جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔سشما نے راجیہ سبھا میں دیے گئے بیان میں کہاکہ اگرچہ پاکستان جادھو کی ان کی ماں اور بیوی سے ملاقات کے لیے انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی کی گئی لیکن سچ تو یہ ہے کہ انسانیت اور ہم آہنگی کے نام پر ہوئی اس ملاقات میں سے انسانیت بھی غائب اور یہاں تک کہ ہم آہنگی تو تھی ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام نے سیکورٹی کے نام پر جادھو کی ماں اور بیوی کے کپڑے بدلواے، ان کے منگل سوتر، بندی سمیت ان کے زیورات اتروا لئے۔

سشما نے کہا کہ پاکستان کا یہ دعوی مکمل طور پر یہ حقیقت سے باہر ہے کہ جادھو کی بیوی جوتے میں کچھ سامان تھا۔انہوں نے کہا کہ جادھو کی ماں اور بیوی دبئی ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں اور دونوں جگہوں پر ہوائی اڈے پر وہ سیکورٹی چیکنگ سے گزریں تھیں لیکن اس وقت کوئی سامان کا پتہ نہیں چلا تھا۔انہوں نے کہاکہ جادھو کی ان کے خاندان والوں سے ملاقات آگے کی سمت میں بڑھنے والا ایک قدم ثابت ہو سکتا تھا لیکن یہ افسوس کی بات ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بنی رضامندی سے ہٹ کر اس ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ 22 ماہ کے بعد پاکستان نے ایک ماں کی اپنے بیٹے اورایک بیوی کی اپنے شوہرکی جذباتی ملاقات کو سازش کے ہتھیارکے طورپر استعمال کیا۔


Share: