ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ثانیہ ڈبلز رینکنگ میں واحدٹاپر

ثانیہ ڈبلز رینکنگ میں واحدٹاپر

Tue, 23 Aug 2016 15:05:18    S.O. News Service

سنسناٹی،22؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی ثانیہ مرزا سنسناٹی فائنل میں باربرا سٹراکووا کے ساتھ مل کر اپنی سابق جوڑی دار مارٹینا ہگس اور کوکو وادیویگھے کو 7-5، 6-4سے شکست دے کر ڈبلیوٹی اے ڈبلز رینکنگ میں اکیلے ٹاپ پر پہچ گئی ہیں۔ثانیہ اور سوئٹزرلینڈ کی ہگس نے اپنی کامیاب جوڑی کا اختتام گزشتہ ماہ مشترکہ طور پر نمبر ایک کے طور پر کیا تھا۔ثانیہ اورہنگس نے ایک ساتھ مل کر 14خطاب جیتے جس میں تین گرینڈسلیم بھی شامل رہے۔ریو اولمپکس میں ٹیمیا باکسجسکی کے ساتھ مل کر سوئٹزرلینڈ کے لئے خواتین ڈبلز کو چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد ہگس یہاں آئی تھی۔ہنگس اور ثانیہ کی جوڑی ٹوٹ چکی ہے لیکن یہ دونوں سنگاپور میں اکتوبر میں شروع ہونے والی ڈبلیوٹی اے ٹور چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔


Share: