ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تین بڑی پارٹیاں حکمت عملی کی تیاری میں جٹ گئیں رمیا ، پرکاش رائے اور درشن کانگریس کے حق میں مہم چلائیں گے

تین بڑی پارٹیاں حکمت عملی کی تیاری میں جٹ گئیں رمیا ، پرکاش رائے اور درشن کانگریس کے حق میں مہم چلائیں گے

Wed, 03 Jan 2018 11:13:51    S.O. News Service

بنگلورو، 2؍ جنوری (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تین بڑی پارٹیوں کا نگریس ، بی جے پی اور جے ڈی ایس نے اپنی اپنی حکمت عملی کی تیاری شروع کردی ہے ۔ ان انتخابات کے دوران انتخابی مہم کافی دلچسپ ہوگئی ۔ امکان ہے کہ تینوں پارٹیاں اس مہم میں کثرت سے فلمی ستاروں کااستعمال کریں گی ۔ ریاست میں حکمران کانگریس جہاں ان انتخابات کے ذریعہ اقتدار پر واپس لوٹ آنے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے وہیں بی جے پی نے اپنے روایتی ہندوتوا ووٹوں کو یکجا کرنے کی جدوجہد شروع کردی ہے ۔ اس دوڑ میں جے ڈی ایس بھی پیچھے نہیں۔اطلاع ملی ہے کہ سابق رکن پارلیمان و فلم ادکارہ رمیا کانگریس کے لئے مہم چلانا شروع کردی ہے ۔ بین لسانی فلموں کے ادکار پرکاش رائے اورچیلنجنگ اسٹار درشن نے بھی کانگریس کے لئے مہم چلانے کی حامی بھر لی ہے ۔ اس وقت فلمی دنیا میں زیادہ درشن کی مانگ ہے ان کی مانگ مینانگو دیپا کے پی سی سی سکریٹری نامزد کی گئی ہ ں۔ ریاستی اسمبلی کے لئے 2018ء میں منعقد ہورہے انتخابات میں درشن کانگریس کی مہم کا بڑا چہرہ ہوں گے ۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات کہی ہے۔ میسور علاقہ سے تعلق رکھنے والے درشن وزیراعلیٰ سدارامیا کے حق میں چامنڈیشوری اسمبلی حلقہ اوران کے فرزند ڈاکٹر یتیندرا کے متوقع حلقہ ورونا میں کانگریس کیلئے مہم چلانا طے ہے ۔ کانگریس کو امید ہے کہ پارٹی کے حق میں درشن مہم چلانے سے کانگریس کو زبردست فائدہ ہوسکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کانگریس اس مرتبہ پرکاش رائے کو بھی پارٹی مہم کیلئے استعمال کرسکتی ہے۔ ویسے تو پرکاش رائے ان دنوں کانگریس کے حق میں ووٹوک بیانات دے رہے ہیں ۔ جس کے نتیجہ میں وہ کافی مشہور بھی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق رائے کوپارٹی میں لانے پر بھی غور ہورہا ہے ۔ ان دنوں رائے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف زبردست بیانات دے کر بالواسطہ طور پر کانگریس کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ نامور صحافی گوری لنکیش کے قتل کے موقع پر رائے نے میڈیا کے ذریعہ نریندر مودی سے کئی اہم سوالات کئے تھے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ تینوں اداکاروں سے انتخابی مہم چلانے کی امید کی جاری ہے کہ ان انتخابات میں کانگریس کا پلڑا بھاری رہے گا۔ اب کون کس پر بازی مار لیتا ہے ۔ ابھی سے کہنا قبل از وقت ہوگا۔


Share: